ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ میں فساد اور آتش زنی کے لئے ریاستی وزیرایشورپا ذمہ دار -کانگریس قائد ڈی کے شیوکمار کا بیان

شیموگہ میں فساد اور آتش زنی کے لئے ریاستی وزیرایشورپا ذمہ دار -کانگریس قائد ڈی کے شیوکمار کا بیان

Tue, 22 Feb 2022 18:30:40    S.O. News Service

بنگلور  22/ فروری (ایس او نیوز) کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے الزام لگایا ہے کہ  شیموگہ میں مقتول ہندوتوا کارکن ہرش کی لاش آخری رسومات کے لئے لے جاتے وقت جو فساد، پتھراو، آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اس کے لئے براہ راست ریاستی وزیر ایشورپا ہی ذمہ دار ہیں ۔

    ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں سوال کیا کہ شیموگہ ضلع میں امتناعی احکامات نافذ رہنے کے باوجود اس کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ ایک وزیر نے اس قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ان پر کیس کیوں داخل نہیں کیا گیا  ؟  ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ ایشورپا  نے خود سامنے رہ کر جلوس کا انتظام کیا تھا  اور اسی  جلوس کے دوران پتھراو ہوا ہے ۔ اتنا سب ہونے کے بعد بھی ان پر کیس کیوں داخل  نہیں کیا گیا ؟  ڈی کے شیوکمار نے  ڈائریکٹر جنرل آف پولیس  اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے سوال کا جواب دینے کے لئے کہا ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر وہ جواب نہیں دے سکتے تو  انہیں خاکی (پولیس یونیفارم) اتار کر زعفرانی (ہندوتوا لیڈروں کا لباس) پہن لینے کی صلاح دی ہے۔


Share: